ٹوئٹر کے نئے مالک کے باوجود ٹرمپ واپس آنے تیار نہیں

   

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ارب پتی ایلون مسک کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اگر ان کا اکائونٹ بحال بھی کر دیا جاتا ہے تو بھی وہ واپس نہیں آئیں گے۔ڈونالڈ ٹرمپ نے امریکی نشریاتی ادارے ‘فاکس نیوز’ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کے دوران ‘سچائی سوشل’ اسٹارٹ اپ کو باضابطہ طور پر جوائن کر لیں گے۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ “میں ٹوئٹر پر نہیں جائونگا، میں سچائی نیٹ ورک پر ہی رہوں گا۔ مجھے امید ہے کہ ایلون ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد اس میں بہتری لائیں گے اور وہ ایک اچھے انسان ہیں مگر میں پھر بھی نئے نیٹ ورک پر موجود رہوں گا۔