ٹول کٹ کی خریداری پر زیادہ سے زیادہ 5 ہزار روپے کی امداد

   

ادے پور: وشوکرما کامگار کلیان یوجنا کے تحت کاریگروں اور دستکاروں کیلئے ٹول کٹ خریدنے کیلئے 5000کی امداد فراہم کرنے کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ اس اسکیم کے تحت 18 سے 40 سال کی عمر کے دست کار، کاری گر اور کارکن جن کا جن آدھار بنا ہواہے ، جن کے پاس محکمہ صنعت یا ترقیاتی کمشنر دستکاری سے منظور شدہ درست شناختی کارڈ ہے اور جن کی سالانہ آمدنی 3 لاکھ روپے سے کم ہے ، وہ ایس ایس او پورٹل پر‘وشوکرما کامگار کلیان یوجنا کے آئیکن پر درخواست دیں۔