ٹول کیس معاملہ۔ این ایس یو ائی نے بی جے پی قائدین رامن سنگھ‘ سمبت پاترا کے خلاف ایف ائی آردرج کرائی

,

   

نئی دہلی۔مذکورہ کانگریس کے اسٹوڈنٹ وینگ این ایس یوائی نے چہارشنبہ کے روز کہاکہ اس کے چھتیس گڑھ یونٹ نے رائے پور میں ایک ایف ائی آر بی سابق چیف منسٹررامن سنگھ اور بی جے پی ترجمان سمبت پاترا کے خلاف ’ٹول کٹ“ کے ضمن میں مبینہ طور پر اے ائی سی سی ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے لیٹر ہیڈ کے ساتھ”چھیڑ چھاڑ“ اور مواد”من گھڑت اور فرضی“ شائع کرنے پر درج کرایاہے۔

مذکورہ بی جے پی نے کانگریس پارٹی کو منگل کے روز ایک مبینہ ٹول کٹ برائے اپوزیشن پارٹی کو یہ کہتے ہوئے نشانہ بنایا کہ یہ چاہتے کہ ملک کے وزیراعظم نریندر مودی کی شبہہ کو مسخ کرنے کے لئے کرونا وائرس کے ”ہندوستان اسٹرین“ کو ”مودی اسٹرین“ کے طور پر پیش کیاہے۔

کانگریس نے الزام لگایاکہ بی جے پی اس کو بدنام کرنے کے لئے ایک ”جھوٹا ٹول کٹ“ کا پروپگنڈہ کیاجارہا ہے۔مذکورہ چھتیس گڑھ نیشنل اسٹوڈنٹ یونٹ نے پاترا اورسنگھ کے ”جھوٹے پروپگنڈوں“ کے خلاف ایک ایف ائی آر درج کیاہے‘ این ایس یو ائی چیف نیراج کندن نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ پر رائے پور میں درج ایف ائی آر کی ایک کاپی بھی پیش کی ہے۔پولیس سے کی گئی شکایت میں این ایس یو ائی نے سنگھ (بی جے پی کے قومی نائب صدر)‘ پاترا اور دیگر ایسے افراد کے خلاف ایف ائی آر درج کرنے کی مانگ کی ہے جس نے ”اے ائی سی سی ریسرچ ڈپارٹمنٹ کے لیڈر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ہے اور اسی پر فرضی اور من گھڑت مواد شائع کیاہے“۔

ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مذکورہ کانگریس کے ریسرچ سل نے سربراہ راجیو گوڑا او رترجمان پون کھیرا کہاکہ کویڈ19وباء کے دوران لوگوں کی مدد کرنے کے بجائے مذکورہ بی جے پی نے نچلے درجہ کی سیاست کررہا ہے او رزوردیاکہ وہ نہ ہی تو جھکے گیں اور نہ ہی اس طرح کے حربوں کے دباؤ میں ائیں گے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے کانگریس پر تنقید کی اورالزم لگایاکہ او رکہاکہ مذکورہ اپوزیشن پارٹی”معاشری کوتقسیم کرنے او ردوسروں کو بدنام کرنے“ میں ”ماسٹر“ ہے۔