ٹووہیلر شوروم میں آگ 25بائیکس جل کر خاکستر

   

حیدرآباد2جنوری(یواین آئی)شہر حیدرآباد کی ناگول۔بنڈلہ گوڑہ روڈ کے ٹووہیلر شوروم میں لگی آگ کے نتیجہ میں تقریبا 25بائیکس جل کر خاکستر ہوگئیں۔یہ واقعہ کل شب اس شوروم میں شارٹ سرکٹ کے نتیجہ میں پیش آیاجس میں تقریبا 20نئی بائیکس اور پانچ دیگر بائیکس جو شوروم میں سرویسنگ کے لئے دی گئی تھیں،جل کر خاکستر ہوگئیں۔اس واقعہ میں کسی جانی نقصان یا پھر کسی کے جھلسنے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔نقصان کا تخمینہ لگایاجارہا ہے ۔اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈس کے اہلکار وہاں پہنچے جنہوں نے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پرقابو پایا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔