ٹوپی اور حجاب میں غیر مسلم طلبہ کا ملین مارچ میں شرکت۔

,

   

حیدرآباد۔حالیہ دنوں میں وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے فساد پھیلانے والوں کی کپڑوں کے ذریعہ شناخت کے بیان کے پیش نظر غیر مسلم طلبہ جن کا تلنگانہ کی تیرہ یونیورسٹیوں سے تعلق سے ہے نے ہفتہ کے روز منعقدہ ملین مارچ احتجاجی پروگرام میں سرگرم حصہ لیاہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے حالیہ دنوں میں ایک خطاب کے دوران کہاتھا کہ ”تشدد کرنے والوں کی شناخت ان کے کپڑوں سے ہوجاتی ہے‘ ان کے اس بیان پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ایس ٹی‘ ایس سی کے مرد طلبہ مسلم ٹوپیاں جبکہ لڑکیاں حجاب پہن کر احتجاج میں شامل ہوئیں تھیں

۔طلبہ کے پہلے بیاچ کی قیادت سماجی جہدکار جسوین جیرات نے کی تھی اور دوسرے بیاچ کی قیادت پروفیسر پی ایل ویشویشوار راؤ (ایچ او ڈی ماس کمیونکیشن) نے کی ہے