ٹوکیو اولمپکس کے موقع پر موبائیل مساجد کی سہولت

,

   

٭ ٹوکیو میں اس سال کے اواخر میں اولمپک گیمس منعقد ہوں گے جس کیلئے ہزاروں مسلم اتھیلیٹس اور عہدیداروں کے علاوہ کھیلوں کے شوقین مسلمان ٹوکیو پہنچ رہے ہیں۔ عبادت کیلئے مناسب مقام تلاش کرنا ان کیلئے ایک مسئلہ ہوسکتا ہے۔ بتایا جارہا ہیکہ جولائی میں اولمپک گیمس کا آغاز ہوگا اس وقت اتھیلیٹس ولیج میں عبادت کیلئے رومس دستیاب ہوں گے۔ عبادت کیلئے مخصوص مقامات نہیں ہوں گے۔ جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو کی ہوٹلوں اور عوامی مقامات پر بھی عبادت کیلئے خاص مقامات کی قلت ہوگی۔ بتایا جاتا ہیکہ اس ضرورت کو پورا کرنے کیلئے موبائیل مساجد تیارکی جارہی ہیں جو ٹھہری ہوئی ٹرک میں ہوگی۔ 48 مربع میٹر کا یہ کمرہ عبادت کیلئے مکمل طور پر آراستہ ہوگا۔ وضو کیلئے نلوں کا بھی انتظام ہوگا۔ 24 جولائی سے 9 اگست تک اولمپک گیمس کا انعقاد عمل میں آئے گی۔ یاسو پراجکٹ آرگنائزیشن کے سی ای او نے اس توقع کا اظہار کیا کہ اتھیلیٹس اور دیگر افراد موبائیل عبادتگاہوں سے استفادہ کریں گے۔