اگلی سنوائی تک پاکستان میں ٹک ٹاک تک رسائی کو منسوخ کرنے کا سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو حکم جاری کیاہے
اسلام آباد۔پاکستان کی ایک عدالت نے پیر کے روز دوبارہ چین کے ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کو منسوخ کرنے کے احکام جاری کردئے ہیں‘ اس مشہور ایپ سے امتناع ہٹائے جانے کے قریب تین ماہ بعد یہ فیصلہ سنایاگیاہے۔
دی ڈاؤن کی خبر کے بموجب ایک مشتعل شہری کی درخواست پر یہ فیصلہ جاری کیاگیا ہے جس نے مذکورہ پلیٹ فارم پر”غیراخلاقی اور فحاشی‘’پھیلنے کا الزام عائدکیاھا۔
پیر کے روز اگلی سنوائی تک پاکستان میں ٹک ٹاک تک رسائی کو منسوخ کرنے کا سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھاریٹی(پی ٹی اے) کو حکم جاری کیاہے‘ جبکہ اگلی سنوائی 8جولائی کو مقرر کی گئی ہے۔
مذکورہ عدالئت نے کہاکہ مختلف عدالت کی جانب سے دئے گئے ”مستقل اقدامات اور یقین دہانی“کی تعمیل چینی ایپ نے نہیں کی ہے۔
اس میں یہ بھی کہاگیاہے کہ یہ پلیٹ فارم اسلام کی بنیادی اصولوں اور قوانین او رساتھ میں پاکستان کی تہذیب کے احترام میں بھی ناکام ہوگیاہے اور ”حال ہی میں اس نے ایک سوشیل میڈیا مہم کی شروعات کی ہے جس میں ایل جی بی ٹی وقار ماہ‘ منایاگیاہے“۔
مارچ میں پیشوار کی عدالت نے ”غیر اخلاقی اقدار معاشرے“ میں پھیلنے کے پیش نظر پی ٹی اے سے ٹک ٹاک ایپ پر پابندی عائد کرنے کے احکامات دئے تھے۔ اس سوشیل میڈیاپلیٹ فارم کے خلاف تحریری درخواست دائرکرنے کے بعد یہ احکامات سنائے گئے تھے۔
سابق میں ٹک ٹاک پر پچھلے سال اکٹوبر میں ”غیراخلاقی مواد“ کے لئے پاکستان میں کچھ دنوں تک امتناع عائد کردیاگیاتھا۔
تاہم مذکورہ پی ٹی اے نے بعدازاں شرائط اور انتباہات کے ساتھ ملک کے قوانین کی تعمیل کرنے کا حکم دیتے ہوئے ٹک ٹاک کوبحال کردیاتھا‘ اس پلیٹ فارم کو فحاشی‘ غیرمناسب مواد کا استعمال سے منع کرنے اور معاشرے کی اقدام کے احترام کرنے کی ہدایتیں دی گئی تھیں –