ٹک ٹاک سے معاہدہ، چین کو امریکی ٹیرف میں راحت کا امکان

   

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اشارہ دیا ہیکہ امریکہ اور مشہور چینی سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے درمیان معاہدہ طے پانے کے قریب ہے، جس کے نتیجہ میں چین کو ٹیرف میں نرمی مل سکتی ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ اگر معاہدہ طے پایا تو چین کو درآمدی محصولات میں ریلیف دیا جاسکتا ہے تاہم اس کا انحصار معاہدے کی نوعیت پر ہوگا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹک ٹاک کو امریکہ میں پابندی سے بچنے کیلئے ایک غیر چینی خریدار تلاش کرنے کیلئے ڈیڈ لائن دی گئی ہے، جو جلد ختم ہو رہی ہے۔یاد رہیکہ امریکہ میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوچکی ہے اور کئی ریاستوں میں ایپ تک رسائی ممکن نہیں رہی۔