ٹک ٹاک کی نئی ایپ پر یورپی یونین کا کمپنی کو الٹی میٹم

   

برسلز: یورپی کمیشن نے ٹِک ٹِک کی نئی ایپ ’ٹک ٹاک لائٹ‘ ریوارڈ پروگرام کو معطل کرنے کی دھمکی دی ہے اور اس حوالے سے چین کی ملکیت والی کمپنی کو 24گھنٹوں کے اندر جواب دینے کا حکم دیا ہے۔یورپی کمیشن نے پیر کو چینی ملکیت والی معروف ٹیک کمپنی ٹک ٹاک کو اس کی نئی ایپ ’ٹک ٹاک لائٹ‘ سے لاحق ممکنہ صحت کے خطرات کا جائزہ لے کر اپنی رپورٹ 24 گھنٹوں کے اندر پیش کرنے کا حکم دیا ہے اور کہا ہیکہ بصورت دیگر اسے جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا۔اس ماہ کے اوائل میں ٹِک ٹاک اس حوالے سے معلومات ’’فراہم کرنے میں ناکام‘‘ رہا تھا۔