انڈیانا : امریکہ کی انڈیانا میں مشہور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔بی بی سی نے رپورٹ کیا کہ اٹارنی جنرل ٹوڈ روکیتا نے ٹِک ٹاک کی پیرنٹ کمپنی بائٹ ڈانس پر امریکی صارفین کے تحفظ کے قانون کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے ۔ کمپنی کے خلاف دو کیس درج کیے گئے ہیں، ایک میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپ استعمال کرنے والے نوجوانوں کو نامناسب چیزیں پیش کی جارہی ہیں۔دوسرے معاملے میں انہوں نے الزام لگایا کہ ٹک ٹاک نے چینی حکومت کے صارفین کی حساس معلومات حاصل کرنے کے امکانات کو واضح نہیں کیا۔ اس معاملے میں عدالت میں پیش کیے گئے کیس میں ٹک ٹاک کو بھیڑ کی کھال میں چھپا ہوا بھیڑیا قرار دیا گیا ہے ۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک نے انڈیانا میں اپنے صارفین کو ان کے حساس ڈیٹا کے حوالے سے گمراہ کیا اور دھوکہ دیا ۔