ٹیبل ٹینس : دِیا اور سواستیکا کو ڈبلز میں تمغہ یقینی

   

نئی دہلی: ہندوستان کی نوجوان کھلاڑی دیویا چتالے اور سواستک گھوش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیونیشیا میں جاری ورلڈ ٹیبل ٹینس یوتھ اسٹارر کنٹینڈر ٹورنامنٹ کے انڈر 19 لڑکیوں کے ڈبلز سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے کے ساتھ ہی ملک کے لئے کم از کم کانسے کا تمغہ یقینی کردیا۔ دونوں کھلاڑیوں نے اس کے علاوہ سنگلز کے زمرے کے ناک آوٹ دور میں بھی جگہ بنالی۔ مہاراشٹر کی دیویا اور سواستکا کو پہلے راونڈ میں بائی ملی تھی۔ انہوں نے اگلے راونڈ میں مقامی جوڑی فردوا گارسی اور مارام جوگلامی کو11-5, 6-11, 11-9, 11-8 کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور اپنے لئے کانسہ کا تمغہ یقینی کرلیا ۔ سیمی فائنل میں ہندوستانی جوڑی کا مقابلہ چیک جمہوریہ کی لنڈا جادے روا اور کروشیا کی ہانا اراپووچ سے ہوگا۔ ممبئی کی دیویا اور سواستکا نے انڈر 19 سنگلز کے پری کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی ہے ۔ نوجوان قومی چیمپئن دیویا نے گروپ چھ میں تین۔صفر کے ریکارڈ کے ساتھ راونڈ 16 میں جگہ بنالی۔