ٹیم جیتنے کی عادت ڈالتی جارہی ہے :راہل

   

دبئی ،25 اکتوبر (یو این آئی )انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ہفتے کو ایک بہت ہی دلچسپ میچ دیکھنے کو ملا۔ کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کو 12 رنز سے شکست دے کر ٹورنمنٹ تقریبا اپنے نام کرلیا۔ کنگز الیون پنجاب کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز انتہائی خراب انداز میں کیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم جیتنے کی عادت ڈالتی جارہی ہے جو ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں نہیں تھی۔ راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم جیتنے کی عادت ڈال رہی ہے ۔ راہل نے کہا کہ ہم اس کی عادت ڈال رہے ہیں۔ فتح ایک عادت ہے جو ہمارے پہلے نصف حصے میں نہیں تھی۔ میں حیران ہوں کم اسکور والے میچ میں 10 یا 15 رن کی اہمیت بھی معلوم ہوئی ہے ۔ اس جیت میں سب نے حصہ لیا۔ نہ صرف کھلاڑی بلکہ اسپورٹ عملہ بھی اس میں شامل تھا۔ راہل کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم نے واپسی کرنے کی پوری کوشش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں کی جاسکتی لیکن عملے نے سخت محنت کی۔ ہم پوائنٹ ٹیبل میں سب سے آخری مقام ہررہ کربھی نہیں گھبرائے ۔ ہم نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور جیت کی پٹری پر واپسی پر خوش ہیں۔واضح رہے کہ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے ۔ چھوٹے ہدف کے تعاقب میں سن رائزرس حیدرآباد کی زبردست شروعات ہوئی ۔ حیدرآباد کی ٹیم نے 6.2 اوورز میں 56 رنز بنالئے تھے ۔حیدرآباد کو آخری چار اوورز میں جیت کے لئے 27 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں۔ لیکن پھر میچ پلٹ گیا۔ حیدرآباد نے اپنی باقی 7 وکٹیں محض 14 رنز کے اندر کھو دیں اور 12 رنز سے ہار گئی۔