ٹیم کو ٹاس کے اثرات سے باہر نکلنے کی ضرورت:کوہلی

   

بنگلور۔ 23 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی نے جنوبی افریقہ کے خلاف آخری ٹی20 میں شکست کے بعد کہا ہے کہ کھلاڑیوں کو تمام طرح کے چیلنجوں کے لئے تیار رہنا چاہیے تاکہ مستقبل میں ٹاس سے ان کا نتیجہ متاثر نہ ہو۔ایم چنا سوامی اسٹیڈیم کا ریکارڈ رہا ہے کہ یہاں ہدف کا تعاقب کرنے والی ٹیم کو ہمیشہ فائدہ ہوا ہے ۔ یہاں آخری 6 ٹی20 میچوں میں کسی بھی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کا فیصلہ نہیں کیا تھا اس کے باوجود اتوارکو سیریز کے آخریمقابلے میں کوہلی نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور بالآخر ٹیم نو وکٹ سے یہ میچ گنوا بیٹھی۔ یہ سریز1-1 سے برابری پر ختم ہوئی جبکہ ہندوستان کے پاس2-0 سے سریز جیتنے کا موقع تھا۔ہندوستانی کپتان نے میچ کے بعد اپنے فیصلے کو صحیح ٹھہراتے ہوئے کہاکہ ہماری ٹیم کو اپنے آرام دہ ماحول سے باہر نکلنا ہو گا۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہمیں شاید20-30 رنز اور بنانے چاہیے تھے جو ٹی 20 کرکٹ میں نقصان دہ ہو سکتا ہے ۔ اسی لیے ہم پہلے بیٹنگکرنا چاہتے تھے تاکہ بڑا اسکور بنا سکیں۔ ہمیں200 کے بارے میں سوچنے کی بجائے170 تک بنانے چاہیے تھے لیکن ہم مسلسل وکٹ گنواتے چلے گئے ۔ انہوں نے کہاکہ ہم جنوبی افریقہ کی کوششوں کو کم نہیں سمجھ سکتے ہیں۔ وہ ہم سے بہتر پچ کو سمجھے اور صحیح سمت میں ہٹ کیا۔ ان کے پاس بولنگ کا اچھا مجموعہ تھا۔ ہندستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نو وکٹ پر صرف 134 رنز بنائے جس میں اوپنر شکھر دھون نے36 رنز کی بڑی اننگز کھیلی۔ کوہلی خود صرف9 رنز بنا سکے ۔ ہندوستانی ٹیم کو اس طرح کے حالات کا پہلے بھی کئی مرتبہ نقصان ہوا ہے ۔ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے آخری دو ایونٹس میں ایک مرتبہ فائنل اور دوسری مرتبہ سیمی فائنل میں ہندوستان ٹاس ہارنے بعد پہلے بیٹنگ کرنے اترا لیکن اپنے اسکور کا دفاع نہیں کر سکا تھا جبکہ ہندوستان اس مرتبہ کوہلی کے زیر قیادت اگلے سال آسٹریلیا میں ٹی 20 ورلڈکپ کا خطاب جیتنے کی تیاری میں مصروف ہے ۔ہندوستانی کپتان نے اگلے ورلڈکپ کی تیاریوں کے پیش نظر کہا کہ ٹیم کو اپنے ا سکور کا دفاع کرنا آنا چاہیے اور اس کے لیے اس سے زیادہ تیاری کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ آپ کو کرکٹ میں میچ جیتنے کے لیے خطرے لینے کی ضرورت ہے ۔ پہلے سے کچھ طے نہیں ہوتا ہے ۔ اگر ہم اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلنے کو تیار ہوں گے تو ہمیں ٹاس کے نتائج سے فرق نہیں پڑے گا۔ کوہلی نے کہاکہ ہماری پہلی کوشش تو ٹاس کو اپنے منصوبوں سے باہر رکھنے کی ہے ۔ اس کے بعد ہم اپنی بہترین ٹیم کے ساتھ کھیلنا چاہتے ہیں۔ ہم ایسے کھلاڑی چاہتے ہیں جو نویں نمبر تک بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ ہم اچھی حالت میں ہیں چاہے ہم پہلے بولنگ کریں یا بیٹنگ ۔