ٹیچر کا 10ویں کے طالبعلم کے ساتھ فوٹو شوٹ پر تنازعہ

   

بنگلورو: کرناٹک کے مروگملا میں ایک سرکاری اسکول کے پرنسپل اور 10ویں جماعت کے طالب علم کے فوٹو شوٹ کو لے کر تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔ مطالعاتی دورے کے دوران لی گئی ان تصاویر میں ٹیچر اور طالب علم ایک دوسرے سے گلے ملتے اور گالوں پر بوسہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ ایک تصویر میں طالب علم ٹیچر کو گود میں اٹھائے ہوئے ہے۔ سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہونے کے بعد ٹیچر کو معطل کر دیا گیا ہے۔یہ تصاویر ایک صارف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ہم بطور معاشرہ کہاں جا رہے ہیں۔ صارف نے یہ بھی بتایا کہ تصویریں منظر عام پر آنے کے بعد طالب علم کے والدین نے بلاک ایجوکیشن آفیسر سے شکایت درج کرائی ہے۔ انہوں نے ٹیچر کے طرز عمل کی تفصیلی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ٹیچر نے کہاکہ طالب علم کے ساتھ ماں بیٹے جیسا رشتہ۔جب اسکول انتظامیہ نے ہیڈ ٹیچر پشپالتا آر سے اس فوٹو شوٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتایا کہ فوٹو شوٹ میں نظر آنے والے طالب علم کے ساتھ ان کا ماں بیٹے جیسا رشتہ ہے۔ٹیچر اور طالب علم دونوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان تصاویر کا مقصد نجی رکھنا تھالیکن کسی نہ کسی طرح یہ لیک ہو گئیں، جس سے طالب علم کے والدین ناراض ہو گئے۔ضلع محکمہ تعلیم نے ٹیچر کو معطل کر دیا۔