ٹیکساس میں سڑک حادثہ سے حیدرآباد لڑکی کی موت‘ دوستوں کی جانب سے فنڈس اکٹھا کرنے کاکام

,

   

مذکورہ حادثہ 7نومبر کے روز مصروف ترین اوقات میں پیش آیا جب ریڈی کی کار دوسرے گاڑی کے ساتھ ٹکرائی تھی۔
حیدرآباد۔ ٹیکساس کے اوسٹن میں پیش ائے ایک افسوسناک سڑک حادثے میں نیہا رریڈی مادیگا نامی ایک حیدرآبادی لڑکی کی موت واقع ہوگئی ہے۔

مقامی طبی خدمات کے بموجب سڑک حادثے کے بعد چارلوگوں کو اسپتال منتقل کیاگیاہے۔ جس میں سے ایک ریڈی تھیں جس کو شدید چوٹیں لگی ہیں اور وہ ڈیل سیٹون میڈیکل سنٹر میں زخموں سے جانبرنہ ہوسکیں۔

کراؤڈ فنڈنگ پلیٹ فارم گو فنڈ می پر ریڈی کے دوستوں نے چندہ کی گوہار لگائی ہے تاکہ اس کے آخری رسومات انجام دئے جاسکیں او راس کے بقایات حیدرآباد اسکے گھر والوں کے پاس روانہ کئے جاسکیں۔

فنڈ اکٹھا کرنے کی مہم چلانے والی پرینکا نے لکھا کہ”نیہا بہت باتونی‘ توانائی اور سخت محنت کے ساتھ حوصلہ افزا لڑکی تھی جو ہمیشہ دوسروں کے لئے کھڑ اہوجاتی تھی“۔

مذکورہ فنڈ اکھٹا کرنے والی لڑکی نے ذکر کیاکہ امریکہ میں متوفی کا کوئی قریبی رشتہ دار نہیں ہے اور چھ ماہ قبل اس کے والد وجئے بھاسکر ریڈی کی موت کے بعد فیملی پہلے سے ہی مشکل حالات سے گذررہی ہے۔

پرینکا نے پوسٹ میں لکھا کہ”تم ہمیشہ یادوں میں رہو گی“