ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستان کی نیشنل ٹیم تک سفر کرنیوالے فاسٹ بولر عامر جمال

   

لاہور: ٹیکسی ڈرائیور سے پاکستان کی نیشنل ٹیم تک کا سفر کرنے والے نوجوان فاسٹ بولر عامر جمال نے اس سفر کے دوران اپنی محنت سے متعلق گفتگو کی ہے۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پرتھ ٹسٹ میں ٹیم کی جانب سے دو نوجوان فاسٹ بولر خرم شہزاد اور عامر جمال نے ڈبیو کیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر فاسٹ بولر عامر جمال کی ایک ویڈیو پوسٹ کی گئی ہے جس میں وہ اپنے سفر سے متعلق بتا رہے ہیں۔ عامر کا کہنا ہے کہ زندگی میں کوئی شارٹ کٹ نہیں ہے، آپ کو ایک پراسس سے گزرنا پڑتا ہے اور جب آپ اس پراسس سے جائیں گے تو اس چیز کو اتنی ہی اہمیت دیں گے جتنی آپ نے کوشش کی ہو گی۔ فاسٹ بولر کا کہنا ہے کہ میری کوشش کا دورانیہ بہت طویل ہے اور آج میں جس جگہ ہوں اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ میں کبھی کسی موقع کو جانے نہیں دیتا، 2014-15 میں پاکستان کی طرف سے انڈر 19 کھیلا، میرا فرسٹ کلاس ڈبیو 2018 میں ہوا لیکن اس میں بھی مجھے کبھی موقع ملا اور کبھی نہ ملا۔ پھر اسی دوران آسٹریلیا سے ایک شخص ہمارے کلب آیا ہوا تھا اس نے کہا کہ آپ بہت سخت محنت کرتے ہیں، میں آپ کو آسٹریلیا سے لیٹر بھجوا دوں گا، آپ وہاں جاکر کرکٹ کھیل لینا، تجربہ بھی ہو جائے گا۔
اور اگر آپ وہاں سیٹ ہونا چاہیں تو وہ بھی دیکھ لیجیے گا۔