ٹیکسی ڈرائیور 17,805روپے چالانات بقایا جات

,

   

حیدرآباد: ٹیکسی ڈرائیور وندیتی سمہندر راؤ کے خلاف ٹرافک کی خلاف ورزی کی پاداش میں 104چالانات جاری کئے گئے ہیں۔ لیکن آج وہ پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔ جب کہ ان کی گاڑی ٹرپل آئی ٹی جنکشن واقع گچی باؤلی کے قریب ”نو پارکنگ زون‘‘ میں کھڑی تھی۔ پولیس نے اس موقع پر ان کے گاڑی کے چالانات چیک کی۔ چالانات دیکھنے کے بعد پولیس کے بھی ہوش اڑگئے۔ ان کی گاڑی پر ایک دونہیں بلکہ پورے ایک سو چار چالانات تھے۔ اس کی جملہ رقم 17,805روپے ہے۔

خانگی ٹیکسی ڈرائیور سمہندرراؤ کے خلاف چارج شیٹ ڈال عائد کردی گئی۔ سائبرآباد ٹرافک پولیس نے کہا کہ راؤ کو کور ٹ میں پیش کیا جائے گا۔ جہاں عدالت ان کی سزا کا تعین کرے گی۔ واضح رہے کہ گاڑی پر اگر دس چالانات سے زائد چالان ہوتو اس کے مالک کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی جاتی ہے۔