ٹیکس کے مال میں پیش ائے فائرینگ کے واقعہ میں ہلاک حیدرآبادی لڑکی کے میت جلد ہندوستان پہنچ جائے گی

,

   

شوٹنگ کا جب واقعہ پیش آیاتھا اس وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ شاپنگ کررہی تھی
حیدرآباد۔ٹیکساس مال میں فائرینگ کے مہلوکین میں سے ایک حیدرآبادی لڑکی ایشواریا تھاتکونڈا کی میت بہت جلد ہندوستان لائی جائے گی۔

ایشورایا ان لوگوں میں ہے جو 6مئی 2023کے روز پیش ائے افسوسناک واقعہ میں کو ٹیکساس کے الین پرمیم اوٹ لیٹس مال میں اپنی زندگیاں گنوائی ہیں۔

ایشورایا جس کی عمر27سال کی ہے‘ ٹیکساس کے میکانی میں رہتی او رکام کرتی تھیں وہیں ان کے گھر والے ہندوستان میں رہتے ہیں‘ ان کی لنک ڈین پروفائیل کے مطابق ڈلاس میں وہ پچھلے دوسالو ں سے زائد عرصہ سے کام کررہی تھیں۔ان کے والد ایڈیشنل ضلع جج ٹی نرسی ریڈی فی الحال رنگا ریڈی ضلع کمشرشیل کورٹس کامپلکس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔


ٹیکساس مال فائرینگ
شوٹنگ کا جب واقعہ پیش آیاتھا اس وقت وہ اپنے دوست کے ساتھ شاپنگ کررہی تھی۔ اس فائرینگ میں ایک بندوق بردار نے ہجوم سے بھری مال میں کھلی فائرینگ شروع کردی تھی‘ ایک پولیس افیسر کی گولی سے ہلاک ہونے سے قبل اس نے اٹھ لوگوں کو اپنی فائرینگ سے ہلاک کردیاتھا۔

ہفتہ کے روز تقریبا3:30بجے کے قریب شوٹنگ شروع ہوئی‘ خریدی کے لئے ائے ہوئے لوگوں میں افرتفری پھیل گئی اور وہ علاقے سے بھاگنے لگے۔

عینی شاہدین نے بتایاکہ کچھ لوگ دو گھنٹے تک مختلف مقامات پر چھپ کر قانون نافذ کرنے والے ادارے وہاں پر پہنچ کر صفائی نہیں کئے تھے اپنی جان بچائی جب تک اپنی جان بچائی۔ قونصل جنرل برائے ہندوستان متعین ہوسٹن نے متوفی حیدرآبادی لڑکی کو تعزیت پیش کی۔

ٹیکساس مال شوٹنگ واقعہ میں ایک حیدرآباد ی لڑکی کی موت کی جانکاری ملتے ہی قونصل جنرل برائے ہندمتعین ہوسٹن نے متوفی کے گھر والوں کو تعزیت پیش کی اور کہاکہ وہ قریب سے حالات پرنظر رکھے ہوئے ہیں اور ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

ٹوئٹ کے ذریعہ انہوں نے تعزیت پیش کی۔

امریکہ میں بڑے پیمانے پر فائرینگ
امریکہ یہ پہلا المناک سانحہ نہیں ہے۔ گن تشدد کے حوالوں کے مطابق سال2023میں ہی تنہا بڑے پیمانے پر شوٹنگ کے 198واقعات پیش ائے ہیں‘ جس کے بعد مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے سدباب کے لئے درکار فوری کاروائی کی طرف توجہہ مبذول کروارہا ہے۔

ایشورایا او رٹیکساس شاپنگ مال واقعہ میں ہلاکتیں ایک بڑا سانحہ ہے جو امریکہ میں گن کنٹرول کے سخت قوانین کی ضرورت اجاگر کرتا ہ