ٹیک آف کرتے ہی جہاز کا پہیہ زمین پر گر پڑا

   

روم : اٹلی کے شہر تارنٹو میں بوئنگ 400-747 ڈریم لفٹ کارگو طیارہ کا ایک پہیہ گذشتہ روز ٹیک آف کرتے ہی جہاز کے لینڈنگ گیڈرس سے ٹوٹ کر زمین پر گر پڑا۔ برطانوی اخبار دی سن نے حادثہ کی تصویر شائع کی ہے جس میں طیارہ کا ایک پہیہ نظر آرہا ہے۔ اس واقعہ کی ویڈیو وائرل ہوئی ۔ ٹیک آف کے بعد ایک پہیہ سے دھواں نکلنا شروع ہوگیا اور وہ زمین پر گر پڑا۔ یہ پہیہ ہوائی اڈہ کے مضافات میں برآمد ہوا ہے۔