ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد ریاست ترقی کی راہ پر گامزن

   

ریاستی وزیر ٹی ہریش راؤ کا دورہ میدک ، مختلف کاموں کا سنگ بنیاد اور خطاب

میدک /7 جون ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی وزیر صحت و فینانس جناب ٹی ہریش راؤ نے میدک کا دورہ کرتے ہوئے میدک ٹاون میں ڈسٹرکٹ کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ بنک DCCB کی عمارت کا افتتاح کیا ۔ بعد ازاں میدک منڈل پریشد وفد کے احاطہ میں تعمیر کی جانے والی مہیلا سمکھیا بھون کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ اس طرح میدک کے آٹو نگر کے قریب ٹیچرس یونین PRTU کے تنظیمی دفتر کے قیام کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ علاوہ ازیں میدک میں ہریش راؤ نے مدیراج بھون کی تعمیر کیلئے سنگ بنیاد رکھا ۔ انہوں نے یہاں ترقیاتی کاموں کے افتتاح و سنگ بنیاد کے بعد دفتر ایم پی ڈی او کے احاطہ میں منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت کے قیام کے بعد پوری ریاست ترقی کی طرف گامزن ہے ۔ ہریش راؤ نے کہا کہ علاقہ تلنگانہ کے ساتھ میٹرو حکومتوں کی جانب سے سوتیلا طرز عمل اپنانے کے بعد ہی علحدہ ریاست کے قیام کیلئے تحریک کا آغاز کرنا پڑا۔ اس موقع پر مدیراج منڈلی ڈپٹی چیرمین بنڈا پرکاش ، ارکان اسمبلی پدما دیویندر ریڈی کرانتی کرن مدن ریڈی ، ایم ایل سی سبھاش ریڈی ، افلو ڈائرکٹر ایم دیویندر ریڈی ایڈوکیٹ ، صدر نشین ڈی سی سی بی چٹی دیویندر ریڈی ، ڈی سی سی بی منیجر وینوگوپال ریڈی ضلع کلکٹر راجرشی شاہ ، ڈی آر ڈی او سرینواس آر ڈی او سائی رام کے علاوہ صدرنشین و نائب صدرنشین بلدیہ میدک چنراپال ، ملکارجن گوڑ ، صدر ٹاون بی آر ایس ایم گنگادھر ، صدر ٹاون بی آر ایس اقلیتی ونگ مسٹر خواجہ سہیل محی الدین ، قائدین بی آر ایس مسرز زبیر احمد مہتاب ، سید عمر محی الدین ، نعمان فاروق ، آر اشوک ، کرشنا ریڈی ، جے راج ، اننت ریڈی کے علاوہ دیگر سرکاری عہدیدار بھی موجود تھے ۔