ٹی آر ایس رکن اسمبلی روہت ریڈی کورونا پازیٹیو

   

حیدرآباد۔ٹی آر ایس رکن اسمبلی پی روہت ریڈی کورونا کا شکار ہوگئے ہیں اور انہیں اپولو ہاسپٹل میں شریک کیا گیا ہے۔ ٹی آر ایس کے ارکان اسمبلی ‘ وزراء اور قائدین جو کورونا سے متاثر ہوئے ان کی تعداد 11 سے تجاوز کرچکی ہے ۔ رکن اسمبلی تانڈور روہت ریڈی کو کورونا کی توثیق کے بعد افراد خاندان کے معائنوں کئے جا رہے ہیں ۔ افراد خاندان کو قرنطینہ میں جانے کی تاکید کی گئی ۔ پائلیٹ روہت ریڈی کو کورونا کی توثیق اور ان کی صحت کا جائزہ لینے کے بعد انہیں اپولو دواخانہ میں شریک کرنے کا مشورہ دیا گیا ۔ رکن اسمبلی کے شخصی اطباء کا کہناہے کہ کورونا کی ابتدائی علامات کے بعد معائنہ کا فیصلہ کیا گیا اور توثیق پر اپولو ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا ہے۔ اطباء نے کہا کہ ان کی صحت مستحکم ہے ۔ ڈاکٹرس نگرانی کر رہے ہیں ۔