ٹی آر ایس رکن اسمبلی سی رمیش شہریت کیس کی سماعت

   

حیدرآباد۔ ٹی آر ایس کے رکن اسمبلی سی رمیش کی شہریت کے کیس میں تلنگانہ ہائی کورٹ نے مرکزی حکومت کو ہدایت دی ہے کہ وہ درخواست گذار رکن اسمبلی کے موقف کی تصدیق کیلئے جرمنی کے سفارتخانہ کو مکتوب روانہ کرے۔ عدالت نے مرکز سے یہ معلوم کرنے کیلئے بھی کہا ہے کہ آیا رکن اسمبلی کے پاس ہنوز جرمنی کا پاسپورٹ اور شہریت ہے یا نہیں۔