ٹی آر ایس قائد ملکارجن کی کورونا سے موت

   

حیدرآباد: حیدرآباد کے یوسف گوڑہ میں ٹی آر ایس میں حالیہ عرصہ میں شمولیت اختیار کرنے والے ایک قائد کی کورونا سے موت واقع ہوئی ۔ 49 سالہ ایم ملکارجن نے ناگرجنا ساگر ضمنی چناؤ کے علاوہ مجالس مقامی کے انتخابات میں ٹی آر ایس کی مہم میں حصہ لیا تھا ۔ گزشتہ چند دنوں سے ملکارجن کی صحت بگڑ گئی اور معائنوں میں کورونا پازیٹیو پایا ۔ تین دن تک آئسولیشن کے بعد انہیں گاندھی ہاسپٹل منعقد کیا گیا۔ دو دن تک انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے لیکن علاج کے دوران کل رات ملکارجن کا دیہانت ہوگیا۔ ملکارجن بی جے پی سے تعلق رکھتے تھے لیکن حالیہ دنوں میں ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرلی ۔ وہ بی جے پی اور بی جے وائی ایم میں اہم عہدوں پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ 25 برسوں تک بی جے پی میں متحرک رہنے کے بعد وہ ٹی آر ایس میں شامل ہوئے تھے۔