ٹی آر ایس کی قانون ساز کونسل کی مخلوعہ نشستوں پر کامیابی کے لیے تیاریاں

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : ٹی آر ایس اسمبلی چناؤ میں دھواں دھار کامیابی کے بعد اب قانون ساز کونسل کی خالی ہونے والی نشستوں پر کامیابی کے لیے پرتول رہی ہے ۔ کونسل کی مخلوعہ نشستوں پر چناؤ مارچ میں ہوگا ۔ کونسل کی 17 نشستوں کے لیے چناؤ ہوگا ۔ ایم ایل اے کوٹہ کے تحت ٹی آر ایس کے امکانی امیدواروں میں وزیر داخلہ محمود علی ، سابق اسپیکر مدھوسدن چاری ، کے آر سریش ریڈی شامل ہیں ۔ کے چندر شیکھر راؤ نے پنچایت چناؤ میں ٹی آر ایس کی کامیابی میں نمایاں حصہ ادا کرنے والوں کو ایم ایل سی بنانے کا اشارہ دیا ہے ۔۔