ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ کی پولیس سے بحث

   

سائرن کا استعمال کرنے والے بیٹے کی گاڑی روکنے پر برہمی
حیدرآباد۔19 اپریل (پی ٹی آئی) تلنگانہ میں حکمران ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ نے پولیس کے اہکار سے بحث و تکرار کیا جب لاک ڈائون کے دوران سائرن استعمال کرنے پر پولیس نے ان کے بیٹے کی گاڑی کو روک دیا تھا۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرس ہوگیا تھا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ تین دن قبل پیش آیا۔ جس کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اس ویڈیو کو چند مقامی ٹیلی ویژن چینلس نے ٹیلی کاسٹ کیا۔ جس میں ناگرکرنول کی نمائندگی کرنے والے رکن پارلیمنٹ پی راملو کو پہاڑی شریف علاقہ میں سادہ لباس میں ملبوس ایک پولیس اہلکار سے بحث کرتا دکھایا گیا۔ وہ ان کے بیٹے کی گاڑی روکنے پر اعتراض کررہے تھے۔ ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر انہیں سمجھانے کی کوشش کی اور کہا کہ ان کے بیٹے سے صرف ی ہی کہا تھا کہ لاک ڈائون کے دوران سائرن استعمال کرنے کی کیا ضرورت ہے۔اس ویڈیو کلپ میں پولیس اہلکار کو یہ کہتے ہوئے سناگیا کہ ’’گاڑی پر لکھا ہے کہ یہ ایک ایم پی کی کار سے اور میں ایک اے ایس آئی ہوں۔ اس (بیٹے) کی جانب سے آپ کا نام لئے جانے کے بعد میں نے خبردار کیا تھا کہ (آپ )کا نام استعمال نہ کریں۔ اس (سائرن) کا استعمال کرنا غلط ہے۔ ‘‘