کلکتہ ۔ ترنمول کانگریس کے لیڈروں کی جائداد کی جانچ کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی گئی تھی اس کے جواب میں ترنمول کانگریس کے حامیوں نے اپوزیشن جماعتیں اور مرکزی وزرا کی جائداد کی جانچ کے لئے کلکتہ ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی ہے ۔اب لیفٹ حامیوں نے بی جے پی اور ترنمو ل کانگریس کے لیڈروں کی جائداد میں اضافے کو نمائش کے ذریعہ پیش کیا جائے گا۔ آزاد ہند نامی تنظیم کے ذرائع کے مطابق کلکتہ میں ایک نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جس میں دونوں جماعتوں کے تقریباً 100 لیڈروں کی جائیداد میں اضافے سے متعلق معلومات دکھائی جائیں گی۔ ان دونوں پارٹی لیڈروں کے اثاثوں میں گزشتہ چند سالوں میں کتنا اضافہ ہوا ہے اس کا حساب کتاب کیا جائے گا۔