ٹی ایم سی ترجمان ساکیت گوکھلےکو ضمانت

   

کولکتہ : ترنمول کانگریس کے ترجمان ساکیت گوکھلے کی تین دن میں دو مرتبہ گرفتاری عمل میں آئی ۔ تاہم ہفتہ کو انہیں ضمانت دے دی گئی ۔ انہیں وزیراعظم نریندر مودی کے گجرات موروی ٹاؤن میں 30 اکٹوبر کے پل گرنے کے واقعہ کے دورہ سے متعلق مبینہ فرضی نیوز رپورٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ یکم دسمبر کو گوکھلے نے ٹوئیٹ کیا تھا کہ آر ٹی آئی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیراعظم کے موروی کے چند گھنٹوں کے دورہ پر 30 کروڑ کے مصارف ہوئے ہیں ۔