ٹی ایم سی میں شامل بابل سپریو کی ممتا بنرجی سے ملاقات

,

   

کولکاتہ: سابق مرکزی وزیر اور بی جے پی کے رکن اسمبلی ببول سپریو ، جنہوں نے بی جے پی چھوڑ کرحکمراں جماعت ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) میں شمولیت اختیار کی ، پیر کو وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی سے ملاقات کے بعد بہت خوش نظر آئے۔ انہوں نے ٹی ایم سی میں دوبارہ شامل ہونے پر دیدی اور ابھیشیک بنرجی کا شکریہ ادا کیا۔بابل نے کہا کہ میں ان سے مل کر بہت خوش ہوں۔ جس پیار اور گرمجوشی سے اس نے مجھے ٹی ایم سی فیملی میں خوش آمدید کہا، اس کے لئے میں ان کا شکرگزار ہوں۔انہوں نے مجھ سے کہا کہ میں پورے دل سے کام کروں۔ ممتا بنرجی کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بابل سپریو نے مزید کہاکہ ہماری موسیقی کے بارے میں بہت اچھی گفتگو ہوئی ، اس کے علاوہ جو کچھ انہوں نے کہا وہ میرے کانوں میں موسیقی کی طرح تھا۔ میں دیدی اور ابھیشک کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گا کہ انہوں نے پیار اور گرمجوشی سے ٹی ایم سی فیملی میں میرا خوش آمدید کیا۔اہم بات یہ ہے کہ مرکزی وزراء کونسل سے ہٹائے جانے کے بعد بی جے پی کے رکن پارلیامنٹ بابل سپریو جنہوں نے کئی ہفتوں تک نرم اور بعض اوقات گرم رویہ دکھایاتھا ، 18 ستمبر کو ٹی ایم سی میں شمولیت ا ختیار کرکے لوگوں کو حیران کر دیا۔آسنسول پارلیمانی نشست سے دوسری بار لوک سبھا کی نمائندگی کر نے والے بابل سپریو نے پہلے کہا تھا کہ وہ سیاست چھوڑ دیں گے، تاہم بی جے پی قیادت نے بعد میں انہیں لوک سبھا کے رکن کے طور پر سیاست جاری رکھنے پر راضی کرلیا تھا۔ خیال ر ہے کہ گزشتہ چند سال قبل بابل سپریو کے اشتعال انگیز بیان کے باعث آسنسول میں فرقہ وارانہ فساد ات ہوتے ہوتے بچا تھا۔