ٹی ایم سی نے پیش کیا انتخابی نعرہ”بنگال چاہتا ہے اپنی بیٹی“

,

   

کلکتہ۔مذکورہ ترنمول کانگریس نے ہفتہ کے روز مجوزہ اسمبلی انتخابات کے لئے نعرہ پیش کیاہے”بنگال نیجایر میاکی چھایا“ اور اسی کے ساتھ اندر او رباہر والوں کی لڑائی کا ہوا دی وہیں چیف منسٹر ممتابنرجی کو بنگال کی بیٹی کے طور پر پیش کیاہے۔

مذکورہ نعرہ جس کے اردومعنی ہیں کہ”بنگال چاہتا ہے اپنی بیٹی“ کو بنرجی کی تصویروں کے ساتھ کلکتہ بھر میں ہورڈنگس پر لگادیاگیاہے ریاست کی برسراقتدار پارٹی نے رسمی طور پر اپنے ہیڈکوارٹرس برائے ای ایم بائی پاس سے اس کو پیش کردیاہے۔

ٹی ایم سی کے سکریٹری جنرل پارتھا چٹرجی نے کہاکہ ”ریاست کی عوام اپنی ہی بیٹی چاہتے ہیں جو ان کی طرف بطور چیف منسٹر سالوں سے کھڑی ہیں۔

ہم ہرگز نہیں چاہتے کہ بنگال میں باہر کے لوگ شوٹس کریں“۔ مذکورہ ترنمول کانگریس بی جے پی کے ساتھ اپنی زبردست سیاست لڑائی میں اپوزیشن پارٹی قائدین کو بطور باہر والے ہیش کرتے ہوئے کہہ رہی ہیں وہ ریاست میں ”انتخابی سیر وتفریح“ پر ہیں