ناقص صاف صفائی پر نوٹس کی اجرائی، قوانین کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا انتباہ
حیدرآباد ۔ 26 ستمبر (سیاست نیوز) ٹی جی سیف کی جانب سے آج سائبرآباد حدود میں خصوصی مہم چلائی گئی اور 20 ہوٹل اور ریسٹورنٹس پر اچانک دھاوا کرتے ہوئے کئی اداروں کو لاپرواہی کے سبب نوٹس جاری کی گئیں اور قوانین پر عدم عمل آوری کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا۔ ٹی جی سیف کی اس خصوصی مہم کے دوران ہائی ٹیک سٹی، گچی باؤلی اور مادھاپور کے علاقوں میں دھاوا کیا گیا۔ ہوٹل اور ریسٹورنٹس میں پانی کی سربراہی، صفائی، غذائی اجناس کی ذخیرہ اندوزی، گراہکوں کو سربراہ کی جانے والی اشیاء کی کوالیٹی، تغذیہ بخش غذا کی فراہمی، کچن، سیٹنگ پلیس دیگر پہلوؤں کی جانچ کی گئی اور کئی ایک اداروں کو نوٹس جاری کی گئی۔ ٹی جی سیف نے قواعد اور قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اور شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والے اداروں کو سخت گیر نتائج کا انتباہ دیا۔ع