ٹی سی ایس میں ورک فرم ہوم کا رجحان

,

   

چینائی ۔ 27 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی سب سے بڑی سافٹ ویر کمپنی ٹی سی ایس (ٹا ٹا کنسلٹنسی سرویسیس) نے کہا ہیکہ 2025ء تک اس کے صرف 25 فیصد ملازمین کو ہی اپنے دفاتر سے کام کرنے کی ضرورت باقی رہے گی۔ سی ای او راجیش گوپی ناتھن نے کمپنی کی سالانہ رپورٹ 2019-20ء میں کہا کہ ہر اسوسی ایٹ کسی ٹی سی ایس آفس میں اپنا 25 فیصد سے زیادہ وقت لگائے بغیر اپنا مفوضہ کام انجام دینے کے قابل ہوجائے گا۔ کوروناوائرس لاک ڈاؤن نے ورک فرم ہوم کا رجحان بڑھا دیا ہے۔