نئی دہلی: موٹر کمپنی ٹی وی ایس نے مارچ 2022 میں 307954 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ مارچ 2021 میں یہ تعداد 322643 تھی جو اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ کمپنی کی فروخت میں کمی آئی ہے ۔ ایک ریلیز میں کمپنی نے کہا کہ ٹو وہیلر مارکیٹ میں اس نے مارچ 2022 میں کل 292918 گاڑیاں فروخت کیں، جن میں سے 196956 گاڑیاں مقامی بازار میں فروخت ہوئیں۔ گزشتہ سال مارچ میں کمپنی نے کل 307397 دو پہیہ گاڑیاں فروخت کیں، جن میں سے 202155 مقامی بازارمیں فروخت ہوئی تھیں۔ دو پہیہ بازار میں کمپنی نے موٹرسائیکل کے شعبے میں ترقی حاصل کرتے ہوئے مارچ 2022 میں 160522 گاڑیاں فروخت کیں جو مارچ 2021 میں 157254 تھیں۔ کمپنی نے مارچ 2021 میں 104513 سکوٹر فروخت کیے جو مارچ 2022 میں کم ہو کر 94747 رہ گئے ۔