ٹی وی اینکرس کے خلاف مہاراشٹرا پولیس کا مقدمہ

,

   

ممبئی 7 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مہاراشٹرا پولیس نے انڈیا ٹی وی کے رجت شرما ‘ زی نیوز کے سدھیر چودھری ‘ اے بی پی نیوز کے روبیکا لیاقت ‘ رومانا اسار خان اور اشوک سرکار کے خلاف دفعہ 295A اور دفعہ 153A کے تحت ایک مقدمہ درج کیا ہے ۔ یہ دفعات کسی مذہب یا اس کے عقائد کی توہین کرتے ہوئے مذہبی جذبات کو بھڑکانے اور مذہب ‘ ذات ‘ مقام پیدائش ‘ قیامگاہ اور زبان کی بنیاد پر سماج میں منافرت پھیلانے سے متعلق ہے ۔ ٹوئیٹر پر اس اقدام کی ستائش کی گئی ہے اور چیف منسٹر مہاراشٹرا ادھو ٹھاکرے سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ انہوں نے فرضی خبروں کے وائرس کے خلاف یہ لڑائی شروع کی ہے ۔