ٹی وی ایکٹریس ویشالی ٹھکرکی خودکشی

   

اندور : ٹیلی ویژن ایکٹریس ویشالی ٹھکر اندور میں واقع اپنے مکان میں مردہ پائی گئی ۔ تیجاجی نگر پولیس اسٹیشن کے ایک آفیسر نے تصدیق کی کہ ویشالی نے خودکشی کی ہے ۔ اس کے کمرے میں ایک ڈائری ملی ہے جس کا پولیس مطالعہ کررہی ہے ۔ آفیسر کا کہنا ہے کہ ڈائری کے مطالعہ کے بعد ہی خودکشی کی وجوہات معلوم ہوسکتی ہے ۔ ویشالی ’’یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے ‘‘ اور ’’ سسرال سمر کا ‘‘ جیسے ٹی وی سیریل سے بیحد مقبول ہوئی تھی ۔