ٹی 20عالمی کپ:پاکستان سے ہندوستان کی شکست کے بعد سوشیل میڈیا پر محمد شامی کے ساتھ بدسلوکی

,

   

نئی دہلی۔ دوبئی انٹرنیشنل اسٹڈیم میں مینس ٹی 20عالمی کپ کے گروپ 2کے سوپر 12میاچ پاکستان کے ہاتھوں دس وکٹ سے ہندوستان کی شکست کے بعد ہندوستانی گیند باز محمد شامی کے ساتھ سوشیل میڈیا پر بدسلوکی کامظاہرہ سامنے آیاہے۔

بعض نٹیزنس نے تو نہایت بدسلوکی کے لب ولہجہ کا استعمال کیا۔

ایک سوشیل میڈیاصارف نے لکھا کہ ”ٹیم انڈیا میں کمینے پاکستانی“۔ ایک اور فرد نے لکھا کہ ”پاکستان کے ساتھ حمایت کرنے والے ایک مسلمان‘ کتنی رقم تمہیں ملی ہے“۔

تاہم بعض صارفین نے محمد شامی کی حمایت میں با ت کی ہے۔ ان میں سے ایک نے تحریر کیا کہ”غیر ضروری تبصرے نہ کریں۔ کوئی بھی معاملہ کھیل میں ہوسکتے ہیں۔ ان کے ساتھ نفرت بند کریں“۔

ہندوستان بمقابلہ ٹی 20میاچ
کل کے میاچ میں محمد رضوان (55گیندوں میں 79ناٹ آؤٹ) اور بابر اعظم (52گیندوں میں 68رن ناؤٹ) بناتے ہوئے ہندوستان سے پاکستان کوجیت دلانے میں مدد کی ہے۔

پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پاکستان نے 20اوورس میں ہندوستان کو 151/7تک محدود کردیاتھا۔

پاکستان نے 151کا تعقب کرتے ہوئے پاؤر پلے میں ہی 43رن سمیٹ لئے تھے۔ بابر اعظم نے 13گیند قبل ہی کھیل کو اختتام تک پہنچایا۔