ٹی 20عالمی کپ۔ عمران خان نے ہندوستان پر پاکستان کی فتح کی ستائش کی۔

,

   

اسلام آباد۔پاکستان کے سابق کپتان اور موجودہ وزیراعظم عمران خان نے کرکٹ بورڈ کے صدر رامیض راجہ کو دوبئی میں ہوئے ٹی20عالمی کپ میں ہندوستان پر ان کی ٹیم کی غیرمعمولی جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔

پاکستان نے سوپر 12کھیل میں 10وکٹوں سے ہندوستا ن پر ورلڈ کپ کے 13کوششوں کے بعد اپنی روایتی حریف پر جیت حاصل کی ہے۔ ٹوئٹ کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ ”ٹیم پاکستان بالخصوص محاذ پر سب سے آگے رہ کر قیادت کرنے والے بابر اعظم کو مبارکباد‘ اور ساتھ میں رضوان اور شاہین افریدی کا شاندار مظاہرہ۔ قوم کو آپ تمام پر فخر ہے“۔

رمیض جس کواسی سال کی ابتداء میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا صدر بنایاگیاتھا نے بھی اس جیت پر مسرت کا اظہار کیاہے۔

رمیض جو پاکستان کے ایک سابق کپتان رہے ہیں نے اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر لکھا کہ ”الحمد اللہ یہ پہلی تھی‘ بہت ہی شاندار مگر یادگار سفر کی شروعات ہوئی ہے۔

تمام پاکستانیوں کے لئے ایک قابل فخر لمحہ اور جشن منانے کا ہمیں موقع فراہم کرنے کے لئے لڑکو آپ کا شکریہ“۔

کپتان بابر اعظم کی شاندار بلے بازی اورساتھی بلے باز محمد رضوان کی بے مثال اننگ نے پاکستان کو اس عظیم جیت سے ہمکنار کیاہے۔

پاکستان کے گیند باز شاہین افریدی کی شاندار بولنگ اور پاکستان کے پہلے گیند بازی کرنے کے فیصلے نے ہندوستان کو 151/7تک سمیٹ کر رکھ دیاتھا۔