پئے سی ایم پوسٹر معاملہ۔ کرناٹک پولیس نے کانگریس کے پانچ کارکنوں کو کیاگرفتار

,

   

مذکورہ پئے سی ایم پوسٹر اپوزیشن کانگری سنے غیر سرکاری طریقے سے جاری کیاتھا جس میں چیف منسٹر بسوراج بومائی کی تصویر موجود ہے‘ اگر اس کواسکین کرتے ہیں یہ تویہ آپ کو 40فیصد سرکاری ڈاٹ کام ویب سائیڈ پر لے جاتا ہے۔


بنگلورو۔برسراقتدار بی جے پی او رچیف منسٹر بسوارج بومائی کے لئے نہایت شرمندگی کاسبب بنے والے پئے سی ایم معاملے میں کانگریس کے پانچ کارکنوں کو کرناٹک پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے تمام کاتعلق کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی(کے پی سی سی) سوشیل میڈیا وینگ سے ہے۔

گرفتارکئے گئے افراد کی شناخت بی آر نائیڈو کے پی سی سی سوشیل میڈیا سابق چیرمن اور ایک کی بنگلورو میں کے آر پورم کے دیویندرا کا ساکن گگن یادو‘ پوان‘ سنجے او روشواناتھ کے طور پر ہوئی ہے۔

چیف منسٹر بومائی کی جانب سے اس معاملے میں جانچ کے احکامات کے بعد ملزمین کو پکڑنے کے لئے مذکورہ اپریشن ہائی گروانڈس اور سداسیو نگر پولیس نے شروع کیاتھا۔ سی ایم بومائی کے کیو آر کوڈ کے ساتھ بنگلورو کی سڑکوں پر پئے سی ایم پوسٹرس لگائے گئے تھے۔

اگر کیو آر کوڈ کو اسکین کرتے ہیں تو یہ آپ کو اس پیج پر لے جائے گا جہاں پر برسراقتدار بی جے پی کے خلاف بدعنوانی کے الزامات کے تحت مواد موجود ہے۔بنگلورو پولیس کمشنر پرتاب ریڈی نے کہا ہے کہ پئے سی ایم پوسٹرس معاملے پی پی ڈی ایکٹ کے تحت درج کیاگیاہے۔

بنگلورو کے چار پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیاگیاہے۔ برسراقتدار بی جے پی او رکانگریس نے کیوآر کوڈی کی ایک جنگ ایک دوسرے پر بدعنوانیوں کے الزامات کے ساتھ شروع کی ہے۔

اپوزیشن کانگریس نے سب سے پہلے ”پئے سی ایم“ کی اجرائی کے ذریعہ اس نظریہ کو منظر عام پر لیاتھااور بی جے پی نے اس کو جواب کیو آر کوڈ پوسٹرس جس پر اپوزیشن لیڈر سدارامیہ اور اسٹیٹ کانگریس صدر ڈی کے شیواکمار کی تصویروں کے ساتھ چہارشنبہ کے روز جاری کیاتھا۔

مذکورہ پئے سی ایم پوسٹر اپوزیشن کانگری سنے غیر سرکاری طریقے سے جاری کیاتھا جس میں چیف منسٹر بسوراج بومائی کی تصویر موجود ہے‘ اگر اس کواسکین کرتے ہیں یہ تویہ آپ کو 40فیصد سرکاری ڈاٹ کام ویب سائیڈ پر لے جاتا ہے۔

بنگلور کی دیواروں پر لگے پوسٹرس کو نکالنے کے لئے انتظامیہ نے بی بی ایم پی اہلکاروں کے خدمات حاصل کئے ہیں۔ بی جے پی ایم ایل سی ایم روی کمارنے یہ کہاکہ ”کانگریس قائدین نے ہماری سی ایم کے ذریعہ اپنی مہم چلائی ہے‘ انہیں اپنی ادائیگی راہول گاندھی کوکرنا چاہئے“۔

چیف منسٹر بومائی نے ”پئے سی ایم‘ مہم کے متعلق پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں یہی کہاکہ انہوں نے اس مسلئے پر تحقیقات کا حکم دیا ہے تاکہ اس پروپگنڈے کے پس پردہ کون ہے اس کی تحقیقات کی جاسکے۔

انہوں نے کہاکہ ”کوئی بھی بنیاد کے ساتھ یہ کرسکتا ہے۔ لوگ جانتے ہیں ان کے پاس کوئی میدان نہیں ہے“۔ انہوں نے کہاکہ ”یہ میری شبہہ کے متعلق نہیں ہے‘ انہو ں نے ریاست کی شبہہ کو متاثر کرنے کی کوشش کی ہے اور اسی وجہہ سے ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی“۔