چورو: راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ نے آج چورو ضلع کے سردارشہر میں سابق وزیر بھنور لال شرما کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے ملاقات کرکے ان سے اظہار تعزیت کیا۔ سردارشہر پہنچنے پر مسٹر پائلٹ نے مسٹر شرما کو ان کی رہائش گاہ پر ان کے مجسمہ پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کیا اور ایشورسے دعا کی کہ وہ مرحوم کی روح کو سکون اور سوگوار خاندان کو طاقت عطا کرے ۔ اس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسٹر شرما کا طویل سیاسی کیریئر رہا ہے اور انہوں نے کئی اتار چڑھاؤ دیکھے ہیں۔