پابندیوں کے دوبارہ نفاذ پر امریکہ کو ونیزوئلا کا انتباہ

   

کراکس : وینزویلا نے امریکہ کو خبر دار کیا ہے کہ اگر وہ ان کے ملک کے خلاف دوبارہ پابندیاں شروع کرے گاتو اس کا سخت جواب دیا جائے گا۔ میڈیاکے مطابق قومی اسمبلی کے صدر جورج روڈریگزنے امریکہ کو ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف خبردار کیااور کہا کہ امریکہ کی یہ عادت ہے کہ وہ دیگر معاملات میں مداخلت کرتا ہے مگر ہم ایسا ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔