پارلیمانی الیکشن کی تیاریوں کا آغاز: رجت کمار

   

مرکزی الیکشن کمیشن کی 22 فروری کو تلنگانہ ڈسٹرکٹ کلکٹر سے ویڈیو کانفرنس

حیدرآباد۔/13 فروری، ( سیاست نیوز) تلنگانہ چیف الیکٹورل آفیسر رجت کمار نے آج صبح سے تلنگانہ کے 31 اضلاع کے کلکٹرس کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد کرتے ہوئے ہوٹل ٹوریزم پلازا ، بیگم پیٹ میں دو روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کرتے ہوئے تلنگانہ کے 17 پارلیمانی نشستوں پر منعقد ہونے والے پارلیمانی انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کیا اور کلکٹر نوڈل آفیسرس کو اس بات کی ہدایت دی کہ اس مرتبہ پارلیمانی انتخابات شفاف پیمانے پر کئے جائیں ، کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ قصور وار عہدیداروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ چنانچہ موثر انتظامات کی ضرورت ہے۔ حیدرآباد میں دو روزہ تربیتی پروگرام رکھا گیا ہے۔ عوام میں انتخابی شعور بیداری کیلئے مہم چلائی جائے گی۔ 22فروری سے کلکٹرس مرکزی الیکشن کمیشن کی ایک ویڈیو کانفرنس ہوگی۔ جس میں کئی اہم امور پر فیصلے کئے جائیں گے۔ مرکزی الیکشن کمیشن سنیل ارورہ کے ہمراہ دیگر اعلیٰ عہدیدار موجود تھے۔ چیف سکریٹری تلنگانہ سے مشاورتی اجلاس بھی منعقد کیا گیا جس میں کئی ایک فیصلے کئے گئے ہیں۔کلکٹر وقار آباد عمر جلیل کو معطل عدالت کے احکامات کی بنا کیا گیا جو اپوزیشن جماعتوں نے عدالت سے رجوع ہوکر ان کے خلاف شکایت درج کرائی تھی جس کی وجہ سے مرکزی الیکشن کمیشن کو ہائی کورٹ نے ایک مکتوب روانہ کیا جس میں فوری کلکٹر وقارآباد کو معطل کرنے کی ہدایت دی گئی۔ پارلیمانی انتخابات میں کسی قسم کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور صاف و شفاف پیمانے پر منعقد کئے جائیں گے۔ اس موقع پر جی ایچ ایم سی کمشنر دانا کشور بھی موجود تھے۔