پارلیمانی انتخابات میں مدہول کے امیدواروں کی نمائندگی کیلئے مساعی

   

بھینسہ میں تلنگانہ مومنٹ فورم آتمیہ سمیلن ، سڑک کی توسیع پر زور، مختلف قرارداد کی منظوری
بھینسہ۔ 16 جنوری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) تلنگانہ موومنٹ فورم آتمیہ سمیلن کا ایک اجلاس آج بھینسہ ڈاکٹرس اسوسی ایشن میں انعقاد عمل میں لایا گیا جس کی صدارت ڈاکٹر راما کرشنا گوڑ ضلعی صدر تلنگانہ ایکٹوسٹس فورم نے کی۔ انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیاں آئندہ پارلیمانی انتخابات میں پارلیمانی حلقہ عادل آباد امیدوار کے لیے مدھول حلقہ کے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کے لیے ٹکٹ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر علحدہ تلنگانہ تحریک میں شامل کارکنان کے جدوجہد کو ایک کتاب کی شکل دیتے ہوئے تاریخ لکھنے کی ذمہ داری مشہور شاعر جادھو پنڈلک راؤ پٹیل کو دی۔ اس موقع پر تلنگانہ موومنٹ فورم نے مختلف قرار داد پیش کی جس میں حلقہ مدھول سے تعلق رکھنے والے افراد کو عادل آباد پارلیمانی حلقہ سے بطور امیدوار موقع فراہم کرنے کیونکہ عادل آباد پارلیمانی حلقہ ایس ٹی ریزرویشن کے تحت محفوظ ہے اور آئندہ پارلیمانی انتخاب ایس ٹی ریزرویشن کے لیے آخری الیکشن ہے اور قومی شاہراہ 161BB کو بھینسہ سے اسلاپور قومی شاہراہ 161A کو بذریعہ کوبیر تک توسیع کی کوشش کی جانی چاہئے تاکہ حیدرآباد سے بھینسہ تک قومی شاہراہ باسر سے ماہور کوریڈور قائم کیا جا سکے اور بھوکر سے نرمل تک ایک نئی ریلوے لائن قائم کی جائے دریا گوداوری کے باسر تک پہنچنے سے پہلے نائے گاوں۔ دھرم آباد کے درمیان صنعتی فضلے کا مسئلہ اعلیٰ حکام سے مشورہ کرکے فوری طور پر حل کیا جائے اور باسر ۔ بھینسہ ۔ نرمل ۔ کڈم سیاحتی کوریڈور تیار کیا جائے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایسی صنعتیں لگائی جائیں جن سے نوجوانوں کے روزگار میں اضافہ ہوں دریں اثناء مقامی بی جے پی ایم ایل اے پوار راما راؤ پٹیل کے علاوہ کانگریس قائد بھوسلے نارائن راؤ پٹیل سے علحدہ علحدہ انکی قیامگاہ پر مذکورہ فورم کے کارکنوں نے ملاقات کرتے ہوئے مدھول حلقہ کی ترقی کے مختلف پہلوؤں سے متعلق واقف کروایا اس پروگرام میں مذکورہ فورم کے ضلعی قائدین جن میں شیخ فضل ، لسمنا ، جادو پنڈلنک پاٹل، رولا رمیش، پنڈت راؤ پٹیل، جناردھن ریڈی، بھیم راؤ ڈوگرے کشٹیہ، کرنا ساگر، سنتینا، رامولو، بوجننا، ناگناتھ و دیگر کی کثیر تعداد موجود تھی۔ نوٹ : تصویر بھی موجود ہے۔