پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کی کامیابی یقینی

   

کارکنوں سے متحدہ کام کرنے ظہیرآباد ایم پی امیدوار سریش کمار شٹکار کی اپیل

نیالکل ۔12 مارچ ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ظہیرآباد پارلیمانی کانگریس پارٹی متوقع امیدوار سریش کمار شٹکار کے دورہ ظہیرآباد کے موقع پر میر جاوید علی سینئر کانگریس قائد منیجنگ پارٹنر جئے جئے کنسٹرکشن کی قیام گاہ پر توقف کیااور کانگریس قائدین سے ملاقات کی ۔ کانگریس قائدین نے انھیں ایم پی امیدوار اعلان کرنے پر انھیں زبردست تہنیت پیش کی ۔ سریش کمار شٹکار کانگریس امیدوار نے کہاکہ ریاستی حکومت چیف منسٹر ریونت ریڈی تمام طبقات کی تعلیمی معاشی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے منفرد اسکیمات روبعمل لارہے ہیں، کانگریس پارٹی نے اقتدار کے اندرون 4 گیارینٹی اسکیمات پر عمل آوری کردی ۔ کانگریس پارٹی عوام سے جو وعدہ کرتی ہے اُسے پورا کرتی ہے ۔ ریاست تلنگانہ کے اقلیتوں کی حقیقی ہمددر جماعت کانگریس پارٹی ہی ہے ۔ انہوں نے کانگریس قائدین سے متحدہ ہوکر کام کرنے کی اپیل کی اور کہا کہ کانگریس پارٹی ہی پارلیمانی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی ۔ انھوں نے کانگریس پارٹی کے استحکام کیلئے سخت محنت کرنے کی اپیل کی ۔ سینئر بی آریس قائد عبدالستار کو سریش کمار شٹکار نے پارٹی کھنڈوا ڈال کر کانگریس پارٹی میں شامل کرلیا۔ اس مواقع پر سید علی اکبر ، سید واجد حقانی چیرمین گلوبل ڈپولپرس ، ارشد زما پٹیل کو آپشن ممبر ، میر جنید علی ، نوشاد علی ، سری نیواس ریڈی صدر کانگریس نیالکل بھاسکر ریڈی ، ارشد صدر بلاک کانگریس ، لنگا ریڈی ، قدیر ویگر کانگریس قائدین موجود تھے۔