پارلیمانی انتخابات کے چوتھے مرحلےکا نوٹیفکیشن جاری

   

نئی دہلی : الیکشن کمیشن (ای سی) نے جمعرات کے روز لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلے کا نوٹیفکیشن جاری کیا جس میں 10 ریاستوں میں انتخابات کا عمل شامل ہے ۔ چوتھے مرحلے میں نو ریاستوں اور ایک مرکز کے زیر انتظام علاقہ پر مشتمل 96 لوک سبھا سیٹوں پر 13 مئی کو انتخابات ہوں گے ۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق امیدوار 25 اپریل تک کاغذات نامزدگی داخل کر سکتے ہیں۔ لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ جمعہ کے روز ختم ہو جائے گی۔اس مرحلے میں 10 ریاستوں اور دو مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 94 پارلیمانی نشستوں پر 7 مئی کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔دریں اثناء پہلے مرحلے کی پولنگ کے لیے تیاریاں زوروں پر ہیں، جس کا آغاز جمعہ سے ہوگا۔