پارلیمان میں جو عوامی نمائندے بیٹھیں گے وہ جمہوریت کو ایک نئی سمت دینے کی کریں گےکوشش: وزیر اعظم نریندر مودی

   

نئی دہلی:پارلیمان نئی عمارت کے افتتاح کے بعد اپنے پہلے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے اسے ہندوستان کے لیے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے نئی پارلیمان کی عمارت کو جمہوریت کا مندر اور نئے ہندوستان کی امنگوں کی عکاسی قرار دیا ہے۔ پی ایم مودی نے مزید اعتماد ظاہر کیا کہ اس پارلیمنٹ میں جو نمائندے بیٹھیں گے وہ جمہوریت کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کریں گے۔کانگریس سمیت کم از کم 20 اپوزیشن جماعتوں نے وزیر اعظم مودی مودی کے ذریعہ پارلیمان کی نئی عمارت کے افتتاح کا بائیکاٹ کیا۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ جو عوامی نمائندے اس پارلیمنٹ میں نئی ​​تحریک کے ساتھ بیٹھیں گے وہ جمہوریت کو ایک نئی سمت دینے کی کوشش کریں گے۔