پارلیمنٹ میں حاضری ‘ ٹی آر ایس ایم پی ناگیشور راو سر فہرست

   

حیدرآباد۔ پارلیمنٹ میں حاضری کے مسئلہ میںتلنگانہ سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ تاہم کچھ ارکان کی حاضری خاطر خواہ نہیں رہی ہے ۔ ٹی آر ایس کے رکن پارلیمنٹ این ناگیشور راو اس معاملے میں سر فہرست ہیں جن کی حاضری 98 فیصد ہے ۔ جبکہ دوسرے نمبر پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے ہیں جن کی حاضری 96 فیصد تک ہے اور تیسرے نمبر پر ڈی اروند ہیں جن کی حاضری 94 فیصد ہے ۔