پارلیمنٹ کی نئی عمارت میں تاریخی ’سینگول‘ کی تنصیب

   

نئی دہلی : سینگول (Sengol) تامل ناڈو کا ایک تاریخی عصا ہے۔ جسے پہلے وزیر اعظم جواہر لعل نہرو نے انگریزوں سے اقتدار کی منتقلی کی نمائندگی کرنے کے لیے وصول کیا تھا اور اسے الہ آباد کے ایک میوزیم میں رکھا گیا تھا۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے چہارشنبہ کو کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی کے ہاتھوں اس کی نقاب کشائی کی جائے گی۔امیت شاہ نے کہا کہ تنصیب کا مقصد تب بھی اور اب بھی واضح ہے۔ انہوں نے کہا کہ اقتدار کی منتقلی محض مصافحہ یا کسی دستاویز پر دستخط کرنا نہیں ہے اور اسے جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مقامی روایات سے جڑا رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سینگول اسی احساس کی نمائندگی کرتا ہے جو جواہر لال نہرو نے 14 اگست 1947 کو محسوس کیا تھا۔وزیر داخلہ نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نئی عمارت وزیر اعظم نریندر مودی کی دور اندیشی کی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم افتتاح کے موقع پر 7000 کارکنوں (شرم یوگیوں) کا اعزاز دیں گے۔