نئی دہلی: لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کی قیادت میں آج پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطہ میں یوگا کا دسواں بین الاقوامی دن منایا گیا جس میں انہوں نے کہا کہ یوگا کو آج پوری دنیا میں یوگا کو تسلیم کیا گیا ہے اور یہ آج اہم عالمی تحریک بن گیا ہے ۔اس موقع پر موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر برلا نے کہا کہ قدیم ہندوستان میں رشیوں-منیوں نے عوامی فلاح کے لیے انسانیت کو یوگا کا انمول تحفہ دیا ہے ۔ یہ خود کی ترقی کے ذریعے خود کفیلی کا ایک مسلسل سفر ہے جو انسان کو ہمیشہ صحت مند اور تندرست رکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوگا صرف مشق تک محدود نہیں ہے بلکہ انسانی زندگی کی مجموعی صحت کی بنیاد ہے ۔ یوگا انسانی زندگی میں جسمانی صحت، ذہنی تندرستی اور روحانی ترقی کو فروغ دینے کا کام کرتا ہے ۔ یہ تمام ثقافتی اور مذہبی حدود سے ماورا ہے اور یوگا نے انسانی صحت کے شعبے میں طویل مدتی مثبت نتائج حاصل کرنے کے لیے پوری دنیا کو متحد کرنے کا کام کیا ہے ۔