پارٹی سربراہ اور کارکنوں کے درمیان پل کا کام کروں گی: کے کویتا

   

بی آر ایس پارٹی تلنگانہ کی محافظ ، ضلع کھمم میں پارٹی کارکنوں سے خطاب
حیدرآباد : 21اپریل ( سیاست نیوز) بی آر ایس کی رکن قانون ساز کونسل کے کویتا نے کہا کہ وہ پارٹی ورکرس اور پارٹی کے سربراہ کے سی آر کے درمیان پل کا رول ادا کریں گی ۔ بی آر ایس پارٹی تلنگانہ کی محافظ ہے ، پارٹی ورکرس کو کوئی بھی مسئلہ پیش آئے وہ ہمیشہ دستیاب ہوں گی۔ بلا جھجک پارٹی ورکرس ان سے رابط پیدا کرسکتے ہیں ۔ ضلع کھمم کے دورہ کے دوران پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کھمم میں تین وزراء ہیں مگر کھمم کی ترقی کیلئے تین روپئے بھی نہیں لاسکے ۔ بھروسہ اسکیم میں غریب عوام کو مالی امداد دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کانگریس حکومت نے دھوکہ دیا ہے ۔ غلط پالیسیوں اور فیصلوں سے تلنگانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔ بی آر ایس کے دور حکومت میں تلنگانہ خوشحال ریاست تھی ۔ کے سی آر حکومت کی کارکردگی سے سماج کے تمام طبقات مطمئن تھے ۔ ریاست کے تمام شعبے ملک بھر میں سرفہرست تھے ۔ رائیزنگ تلنگانہ کا نعرہ بکواس ہے ، تلنگانہ دیڑھ سال میں پسماندگی کا شار ہوچکا ہے ۔ قرضوں کے معاملہ میں ڈپٹی چیف منسٹر بھٹی وکرامارک جھوٹ بول رہے ہیں ۔ 2004ء میں کانگریس پارٹی وینٹی لیٹر پر تھی ، بی آر ایس سے اتحاد کی وجہ سے کانگریس اقتدار میں آئی تھی ۔ 2004 میں علحدہ تلنگانہ ریاست تشکیل دینے کا وعدہ کرتے ہوئے 10سال تک تلنگانہ عوام کو دلایا گیا جس سے سینکڑوں نوجوانوں کی قیمتی زندگیاں ضائع ہوئی ہیں ۔ کانگریس حکومت نے تاحال ایک لاکھ 60 ہزار کروڑ روپئے کا قرض حاصل کیا ہے جو قرض حاصل کیا گیا وہ کہاں خرچ کیا گیا ۔ کانگریس حکومت تلنگانہ کے عوام سے اس کی وضاحت کریں جبکہ عوام سے کیا گیا کوئی بھی وعدہ پورا نہیں کیا گیا ۔ 2