پارٹی عہدیداروں کا’بڑا‘ اجلاس5-6ڈسمبرکے روز بی جے پی منعقد کررہی ہے

,

   

وزیراعظم مودی ممکن ہے کہ 6ڈسمبر کے روز ان لائن اختتامی خطاب کریں گے
نئی دہلی۔ گجرات اسمبلی اور دہلی مجالس مقامی کے انتخابات کی تحریک کے اختتام کے ساتھ بی جے پی قومی صدر جے پی نڈانے قومی اور ریاستی سطح کے پارٹی عہدیداروں کا5اور 6ڈسمبر کے روز قومی درالحکومت میں ایک ”بڑی“ میٹنگ طلب کیہے تاکہ مستقبل کے الیکشن کے متعلق تبادلہ خیال کیاجاسکے۔

پارٹی ذرائع کا کہناہے کہ مذکورہ اجلاس لوک سبھا2024انتخابات او رساتھ ہی ساتھ 2023میں مختلف ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات پر مشتمل حکمت اورتیاریوں پر بات کریں گے۔وزیراعظم مودی ممکن ہے کہ 6ڈسمبر کے روز ان لائن اختتامی خطاب کریں گے۔

پارٹی نے تمام افیسر عہدیداروں‘ انچارجوں‘ کو انچارجوں ریاستوں صدور اور ریاستی تنظیموں کے جنرل سکریٹریز کو بھی اجلاس میں طلب کیاگیاہے۔

بی جے پی کے ایک سینئرلیڈر نے جانکاری دی کہ حکومت کی کامیابیاں بھی عہدیداروں کے ساتھ جے پی نڈا کی صدرات میں منعقد ہونے والے اجلاس کے دوران شیئر کی جائیں گے۔

تنظیمی کارکردگیوں کا بھی اجلاس کے دوران جائزہ لیاجائے گا۔

ہندوستان کی جی20صدرات کو ایک بڑی کامیابی تسلیم کرتے ہوئے مذکورہ پارٹی ایک خاکہ بنائے تاکہ لوگوں کو ملک کے ”وزیراعظم مودی کی قیادت میں بڑھتے ہوئے عالمی اثر ورسوخ“ کے بارے میں آگاہ کیاجاسکے۔