پاسپورٹ کی 3000 سے زائد درخواستوں کی یکسوئی

   

حیدرآباد۔/4 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) ریجنل پاسپورٹ آفیسر ڈی بالیا نے بتایا کہ پاسپورٹ درخواستوں کے ادخال کیلئے طویل انتظار سے نمٹنے 5 پاسپورٹ سیوا کیندر اور 14 پوسٹ آفس سیوا کیندر میں ہفتہ کو کام ہوا۔ 3200 اپواینٹمنٹ دیئے گئے اور 98 فیصد شہر سے متعلق درخواستوں کی یکسوئی کردی گئی جبکہ شہر کے باہر کی 65 فیصد درخواستوں کی یکسوئی کی جاسکی۔ درخواست گذاروں نے اس پر وزارت خارجہ، پولیس اور پوسٹل محکمہ سے اظہار تشکر کیا۔ ریجنل پاسپورٹ آفس نے خصوصی مہم کے طور پر ڈسمبر میں ہفتہ کے تمام دنوں میں کام کیا۔ر